سعودی خواتین نے نئی تاریخ رقم کر دی لیکن تفصیلات جان کر آپ کو بالکل بھی خوشی نہیں ہو گی

سعودی خواتین نے نئی تاریخ رقم کر دی لیکن تفصیلات جان کر آپ کو بالکل بھی خوشی ...
سعودی خواتین نے نئی تاریخ رقم کر دی لیکن تفصیلات جان کر آپ کو بالکل بھی خوشی نہیں ہو گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں اضافہ مسلسل تشویش کا باعث بنا ہو اہے، لیکن وزارت انصاف کی طرف سے جاری کردہ تا زہ اعداد و شمار تو بہت ہی افسوسناک ہیں۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

اخبار ’عرب نیوز‘ کے مطابق سعودی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس اسلامی سال میں خواتین کی طرف سے خلع کے مطالبے میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال عدالتوں میں خلع کے 313 مقدمات پہنچے ، جبکہ اس سال یہ تعداد 463 رہی۔ سب سے زیاد مقدمات مکہ میں سامنے آئے جن کی تعداد 545 تھی، مشرقی صوبے میں 71 ، جازان میں 56، القاسم میں 34، ریاض میں 26 ، جبکہ خلع کے باقی مقدمات دیگر علاقوں میں دائر کئے گئے۔

سعودی شہری انٹرنیٹ پر ”پیار “ تلاش کرنے لگے

کمیونٹی کنسلٹنٹ خالد جلبان کا کہنا ہے کہ خواتین میں تعلیم کے اضافے کے ساتھ اپنے حقوق کی آگاہی میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اور خصوصاً وہ خواتین خلع کا مطالبہ کر رہی ہیں جن کے شوہر اپنی زمہ داریاں پوری کرنے سے غافل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس