آئی فون 6S کو پانی میں ڈالیں تو کیا ہوتا ہے؟
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ایپل نے اپنے جدید ترین ہینڈ سیٹس آئی فون 6Sاور 6S پلس متعارف کروائے تو ان کی پانی کے خلاف مزاحمت کی کچھ خاص تشہیر نہیں کی، البتہ ایک یوٹیوب صارف نے ان ہینڈسیٹس کو پانی میں ڈالنے کا تجربہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
حال ہی میں سامنے آنے والی اس یو ٹیوب ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں موبائل فونز کو تقریباً ایک گھنٹے کے لئے پانی میں ڈبویا گیا اور جب انہیں نکالا گیا تو نتائج حیران کن تھے۔ دونوں فونز کے تقریباً تمام فنکشن درست طور پر کام کر رہے تھے، ہوم بٹن، تھری ڈی ٹچ اور حتٰی کہ کیمرہ بھی درست طور پر کام کر رہا تھا۔
صارف سٹریلی نے بعد ازاں ٹوئیٹر پر بتایا کہ ان فونز کی ہیڈفون ساکٹ اور لائٹننگ پورٹ بھی ٹھیک طور پر کام کر رہی تھی۔ اس دلچسپ تجربے کو دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ آئی فون ہینڈسیٹس تو ان کے تصور سے کہیں زیادہ واٹر پروف نکلے۔