حائیر سنٹرل ایئر کنڈیشنرزمیں’’ریفریجیرنٹR32‘‘کی تنصیب

حائیر سنٹرل ایئر کنڈیشنرزمیں’’ریفریجیرنٹR32‘‘کی تنصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)حائیر گروپ آف چائنہ کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور مضر صحت گیسوں کے اخراج کو روکنے کیلئے مشرق وسطیٰ میں ماحول دوست سپر میچ سنٹرل ائیر کنڈیشننگ سسٹم متعارف کروایا ہے جس میں ’’ریفریجیرنٹR32 ‘‘ کی تنصیب کی گئی ہے ۔ریفریجیرنٹ R32ٹیکنالوجی کی رونمائی چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں 36ممالک کے 150سے زائد پراڈکٹ مینجرز کے سامنے کی گئی جو ریفریجیرنٹ R410Aاور دیگر پراڈکٹس کے مقابلے میں ماحول کو آلودہ کرنے والی مضر صحت گیسوں کے اخراج میں70فیصد کمی کرتی ہے۔حائیر سپر میچ سنٹرل ائیر کنڈیشننگ توانائی کی بچت کے معیار میں کسی بھی طرح یورپ ، امریکہ اور آسٹریلیاجیسے خطوں سے پیچھے نہیں ہے۔اس کے علاوہ سپر میچ سنٹرل ایئر کنڈیشننگ سسٹم میں آپریٹنگ نائز(آواز) کی کم ترین سطح 26dbہے۔حائیر کا یہ سنٹرل ائیر کنڈیشننگ سسٹم صارف کی ضرورت کے مطابق صحت مند ماحول، سکون اور اعلیٰ ترین معیار کیساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ حائیر کی یہ پراڈکٹ یورپ ، شمالی امریکہ اور آسٹریلیا میں نہایت مقبول ہے۔توانائی کی بچت کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی گئی یہ پراڈکٹ پہلی مرتبہ مشرق وسطیٰ میں متعارف کروائی گئی ہے اور ابتدائی طور پر اس پراڈکٹ کی تنصیب 108جدید ترین عمارتوں میں کردی گئی ہے تاکہ اس خطے میں ماحول دوست ائیر کنڈیشننگ کے مسئلے کو حل کیا جاسکے۔100سے زائد ممالک میں حائیر سنٹرل ائیر کنڈیشننگ سسٹم کی مارکیٹ کیلئے ماحول نہایت سازگار ہے اور اس ضمن میں حائیر کو 10فیصد سے زائد آرڈرز بھی مل چکے ہیں جو عالمی مارکیٹ میں ایک بڑی پیش رفت اور ٹرینڈ کی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔
گلوبل مینجرز کی اس میٹنگ کا ایک اور اہم نقطہ ہانگ کانگ میں نجی اور عوامی سیکٹرز 22ائیر کول آئل فری چلرز کیلئے 13سنٹرل ائیر کنڈیشننگ پراجیکٹس کیساتھ کیے گئے معاہدے ہیں جو اس پراجیکٹ کا چین سے کیا گیا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

مزید :

کامرس -