سکول سیفٹی پروگرام ہلال احمر کا حسن اقدام ہے، رانا مشہود احمد
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں سیفٹی پروگرامز کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انجمن ہلال احمر ہمارا اہم قومی اثاثہ ہے جوصرف اور صرف دکھی انسانیت کی مددکیلئے خدمت خلق کے جذبے کے تحت کام کر رہا ہے۔ ہلال احمر کے رضاکاردکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔محدود وسائل کے باوجودآفت زدہ لوگوں کی امدادوبحالی کیلئے ہلال احمر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے ہلال احمرپنجاب کے زیر اہتمام دو روزہ سکول سیفٹی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سب کو ایسے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔سکول سیفٹی پروگرا م ہلال احمر پاکستان کا احسن اقدام ہے۔وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام سکول سیفٹی پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ہلال احمر پاکستان کی جانب سے دو روزہ سکول سیفٹی پروگرام میں ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور وردہ افتخار ، ہنزلہ سعید اور لطیف نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلبہ کے انخلا ،ابتدائی طبی امداد اور صاف پانی کی فراہمی پر ٹریننگ دی گئی۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن لاہور طارق رفیق، پروگرامینجرنوید احمد، ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر راؤ ذکا الرحمن،ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور وردہ افتخار، فرسٹ ایڈ ٹڑینر عمران لطیف، ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ممبرزاور ہلال احمر سٹاف بھی موجود تھے۔