افغان خاندان کا ٹرک الٹنے سے 2افراد جاں بحق،9زخمی لنڈ ی کوتل ہسپتال منتقل
لنڈی کوتل (یوا ین پی)خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں افغان خاندا ن کو لے جانے والا ٹرک الٹ گیا۔حادثے میں 2افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ طور خم روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد افغانستان منتقل ہورہے تھے۔جنھیں لنڈ ی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

