روس نے ایک عام سی گاڑی کو لے کر ایسا ریکارڈ بنادیا کہ جان کر تمام دنیا کے لئے یقین کرنا مشکل ہوگیا

روس نے ایک عام سی گاڑی کو لے کر ایسا ریکارڈ بنادیا کہ جان کر تمام دنیا کے لئے ...
روس نے ایک عام سی گاڑی کو لے کر ایسا ریکارڈ بنادیا کہ جان کر تمام دنیا کے لئے یقین کرنا مشکل ہوگیا

  


ماسکو (نیوز ڈیسک) ایک عام کار میں آخر زیادہ سے زیادہ کتنے لوگ بیٹھ سکتے ہیں؟ اس ویڈیو کی صور ت میں آپ کو اس سوال کا ایسا جواب ملے گا کہ جس کا شاید آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ یوٹیوب پر سامنے آنے والی یہ ویڈیو روس کے دور دراز اورال پہاڑی علاقے میں بنائی گئی جہاں قریبی کانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں نے ایک کار میں زیادہ سے زیادہ افراد کے بیٹھنے کا نیا ریکارڈ بناڈالا۔

حاملہ خاتون نے دنیا کے شرمناک ترین طریقے سے بچے کو جنم دینے کا اعلان کردیا، پوری دنیا کو توبہ پر مجبور کردیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پرانی سی گاڑی آکر رکتی ہے اور اس میں سے ایک شخص باہر نکلتا ہے اور مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلاتا ہے۔ اس کے بعد دوسرا، تیسرا اور پھر چوتھا شخص نکلتا ہے، اور پھر پچھلے دروازسے سے مزید افراد کے باہر نکلنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، یہاں تک کہ کل 14 افراد گاڑی میں سے باہر نکل آتے ہیں۔ دیکھنے والے ابھی اس بات پر ہی حیران ہورہے ہوتے ہیں کہ گاڑی کی ڈگی کھولی جاتی ہے اور مزید تین افراد اس میں سے نکل آتے ہیں، جن میں سے ایک کے ہاتھ میں گٹار بھی ہے۔ یقینا ان 17افراد کے لئے ایک گاڑی میں سواری کوئی آسان تجربہ نہیں رہا ہوگا لیکن اپنے کارنامے پر یہ سب بہت خوش نظر آتے ہیں اور مسکراہٹ اور ہاتھ ہلا کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس