یورپ ایک مرتبہ پھر ٹکڑے ٹکڑے ہونے لگا، اہم ترین علاقے نے علیحدگی کا اعلان کردیا، فیصلہ سنادیا

یورپ ایک مرتبہ پھر ٹکڑے ٹکڑے ہونے لگا، اہم ترین علاقے نے علیحدگی کا اعلان ...
یورپ ایک مرتبہ پھر ٹکڑے ٹکڑے ہونے لگا، اہم ترین علاقے نے علیحدگی کا اعلان کردیا، فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)سلطنت عثمانیہ کے ٹکڑے کرنے والا یورپ بعد ازاں خود کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوا اور اب اس کے مزید ٹکڑے ہونے جا رہے ہیں کیونکہ سپین کے ایک اہم ترین علاقے کیٹالونیا نے آزادی کا اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سپین کے اس خودمختار علاقے میں گزشتہ روز آزادی کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی 22لاکھ آبادی میں سے 90فیصد سے زائد شہریوں نے آزادی کے حق میں ووٹ دیا۔

بھارت نے چین کے خلاف بھی اپنا سب سے خطرناک ہتھیار میدان میں اُتار دیا، کیا چیز ہے کہ پہلی مرتبہ چینی حکومت کو بھی پریشان کر دیا؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
سپین کیٹالونیا کو خود سے الگ ہونے سے روکنے کے لیے کئی پولیس آپریشنز کر رہا ہے جس میں پولیس اور شہریوں کے درمیان بڑے پیمانے پر جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں جن میں اب تک 888شہری شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ سپین کی طرف سے اس ریفرنڈم کو غیرقانونی قرار دیا جارہا ہے جبکہ ہسپانوی وزیراعظم کی طرف سے سرے سے ریفرنڈم کے انعقاد سے ہی انکار کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ” ایسا کوئی ریفرنڈم ہوا ہی نہیں، کیٹالونیا کے کچھ لوگ من گھڑت ریفرنڈم کے خودساختہ نتائج بتا رہے ہیں۔“رپورٹ کے مطابق عالمی لیڈروں کی جانب سے کیٹالونیا کے شہریوں پر ہسپانوی پولیس کے تشدد کی مذمت کی جا رہی ہے جس نے سینکڑوں مقامات پر ریفرنڈم کے لیے مختص کی گئی عمارتوں پر چھاپے مارے اور بیلٹ باکس قبضے میں لے لیے۔