افغان فورسز کی غلطی سے اپنے ہی ساتھیوں پر بمباری،10فوجی ہلاک،10زخمی

افغان فورسز کی غلطی سے اپنے ہی ساتھیوں پر بمباری،10فوجی ہلاک،10زخمی
افغان فورسز کی غلطی سے اپنے ہی ساتھیوں پر بمباری،10فوجی ہلاک،10زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(یو این پی)افغان فورسز نے غلطی سے اپنے ہی ساتھیوں پر بمباری کردی، بمباری میں 10 افغان فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

فرانس سے لاس اینجلس جانے والی فلائٹ خوفناک حادثے سے بچ گئی،طیارے میں سوار 500 مسافر محفوظ
افغان حکام کے مطابق افغان فورسز کا ہیلی کاپٹر ہلمند میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن غلطی سے افغان فوجیوں پر ہی بمباری کر دی جس میں این ڈی ایس افسر اور اہلکار سمیت 10 فوجی ہلاک ہوگئے۔ہلمند کے گورنر حیات اللہ حیات نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ فضائی حملہ اس جگہ کیا گیا جہاں گزشتہ کئی روز سے طالبان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔