عمران خان کاعوامی رابطہ مہم تیز کرنے کافیصلہ،ملک کے 13بڑے شہروں میں جلسے کئے جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملک میں 13 جلسوں کی منظوری دے دی، اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں جلسے ہونگے۔
افغان فورسز کی غلطی سے اپنے ہی ساتھیوں پر بمباری،10فوجی ہلاک،10زخمی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شریف خاندان کیخلاف بڑی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 13 جلسوں کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں جلسے ہونگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان 8 اکتوبر کو بونیر 14 اکتوبر کو پشاور، 15 اکتوبر کو گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں عوامی میدان لگائیں گے،جبکہ 28اکتوبرکومیانوالی،29 اکتوبرمنڈی بہاو الدین میں جلسہ ہوگا۔ نومبر میں جنوبی پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کے ا ضلاع میں جلسوں کی تاریخوں کاتعین بھی جلدکرلیاجائےگا،لیہ،تونسہ شریف،مظفرگڑھ،خانیوال اوراحمدپورشرقیہ میں جلسے کئے جائیں گے۔