شاہ سلمان روس کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی سربراہ ہوں گے

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی فرمانرواشاہ سلمان رواں ہفتے روس کے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے اور روس کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی سربراہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمرپیوٹن کے خارجہ امور کے رکن یوری یوشیکوف نے سرکاری خبر ایجسنی کو بتایا کہ ہم سعودی فرمانروا کے دورے کے منتظر ہیں جو جمعرات کو ہوگا۔سعودی وزارت اطلاعات نے 81 سالہ فرمانروا سلمان کے دورے کو تاریخی قرار دیا کیونکہ یہ سعودی سربراہوں کی جانب سے روس کا پہلا دورہ ہوگا۔سعودی فرمانروا کا دورہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے روس سمیت دیگر ممالک سے ملاقات کے ایک ماہ بعد ہورہا ہے جس میں معاہدوں کو توسیع دینے اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے۔
سعودی فرمانروا ممکنہ طور پر روس سے تیل کی پیداوار کے حوالے سے معاہدوں کو توسیع دینے کے لیے روس سے تعاون کی بات کریں گے جیسا کہ سعودی عرب میں ایک کروڑ بیرل روزانہ کی بنیاد پر پیداوار کم کی ہے۔