کشمیر میں جلوس پر فائرنگ کے خلافمذمتی قراردا د اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔بھارتی فورسز نے کشمیری رہنماؤں اور نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتار کیا۔کٹھ پتلی حکومت بھی اپنے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔