جی ٹی روڈ پر کروڑوں روپے سے لگائی جانے والی سولر لائٹیں2ماہ بعد خراب
فیروزوالہ(نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائی گئی سولر لائیٹیں چند روز بعد ہی ٹمٹانے لگیں اور دو ماہ بعد مکمل طور پر بند ہو گئیں۔ پانچ سال قبل امامیہ کالونی، جی ٹی روڈ، کالا شاہ کاکو سے لے کر گوجرانوالہ چند دا قلعہ تک پچاس کلو میٹر کے ایریا میں تین سو کے قریب لائٹیں مکمل طور پر بند اور ان کی بیٹریاں اور سولر لائیٹیں چوری ہو گئیں جس کی وجہ سے رات کے وقت سڑکوں پر اندھیرا چھا یا رہتا ہے ۔ مسافروں کو سٹا پ دیکھنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے ۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔