بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بیڈ گورننس ہے،بلال شیرازی
لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بیڈ گورننس کی انتہاہے عوام مہنگی بجلی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشانی کا شکار تھے کہ ان پر پٹرولیم مصنوعات میں 2روپے اضافہ کرکے مزید بوجھ ڈال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ غریب اور سفید پوش عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان تھے مہنگے ٹماٹر اور مہنگی پیاز کی قیمتیں آسمان پر پہنچی ہوئی ہیں اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ دالوں اور دوسری اشیائے خوردنوش کی قیمتیں روز بروز مہنگی ہوتی جارہی ہیں حکومت نے ان پر کنٹرول کرنے کی بجائے عوام پر بجلی بم کے ساتھ پٹرول بم گرا کر ان پر مزید بوجھ ڈال دیاعام صارفین کیلئے بجلی کی قیمتیں 300یونٹ تک کمرشل یونٹ کے برابر11روپے اور تین سو یونٹ کے بعد 13.33پیسے فی یونٹ مقررکردی گئیں