جناح ہسپتال میں دوبارہ وال چاکنگ،داخلی گیٹ پر تجاوزات قائم
لاہور(جنرل رپورٹر)جناح ہسپتال میں بینرز اور وال چاکنگ دوبارہ کر دی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ پرنسپل پروفیسر راشد ضیاء کی طرف سے ہسپتال کی حدود میں مختلف یونین بازوں کی طرف سے لگائے گئے سینکڑوں بینرز کئی روز کی مسلسل جدوجہد سے اتروا دیئے اور وال چاکنگ بھی ختم کرا دی گئی مین گیٹ کے باہر تجاوزات بھی ختم کرا دیں مگر ایک ہفتہ کے بعد یونین بازوں کی طرف سے دوبارہ استقبالی بینرز آویزاں کر دیئے گئے اور وال چاکنگ بھی کرائی گئی ہے جس سے پرنسپل کی طرف سے کی گئی محنت ایک ہفتہ بعد ہی مٹی میں ملا دی گئی ہے جبکہ ہسپتال کے واحد داخلی گیٹ پر ہسپتال کے مافیا نے دوبارہ تجاوزات قائم کرا دی ہیں اس حوالے سے ہسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یحییٰ کا کہنا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔