جمعیت طلبہ عربیہ نسل نو کو برائیوں سے بچا رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کا قافلہ ان ہزاروں نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کے دل عشق رسول ﷺ سے معمور ہیں اور یہ سب جواں عزم اور جواں حوصلہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے 45ویں یوم تاسیس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر قائم مقام امین عام برادرحق نواز اصلاحی، امین صوبہ برادر محمد قاسم ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، منتظم ضلع لاہور قاضی مامون الرحمن ، معاون امین ضلع وقار احمد تنولی ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ جمعیت طلبہ عربیہ نسل نوکو مغربی تہذیت کی یلغا ر اور منشیات کی لعنت سے بچا کر دین و ملت اور ملک وقوم کا مفید اور کا رآمد حصہ بنا رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے او ر ایسے میں عالم اسلام کو پاکستان سے بہت سے مثبت امیدیں وابستہ ہیں ۔ کچھ ملک و قوم کے دشمن عناصر اسلام کی غلط تشریح کر کے ملت و قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف علماء کرام اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف علماء کرام اپنا کردار احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں جبکہ مدارس اسلامی پاکستان کے قلعے ہیں۔