امن قائم رکھنے پر سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے،سبطین سبزواری
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر محرم الحرام پرامن گزرا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ اس کے لئے فوجی ، پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ مگر افسوس اور دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اپنی روایتی روش سے باز نہیں آئی پنجاب میں متعدد مقامات پر مجالس عزا اور جلوسوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔مجلس اور جلوس نکالنا ہمارا شہری اور آئینی حق ہے، مجالس و جلوس کے لئے کسی پرمٹ کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پہلا عشرہ محر م الحرام اور عاشورہ کے جلوس پرامن ا ختتام پذیر ہوئے، مگر مخصوص تنگ نظری کا شکار پنجاب حکومت میں بیٹھے چند افراد عزاداری میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔