نواز لیگ کی آئین دشمنی کھل کر سامنے آگئی،عبدالعلیم خان
لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی آئین دشمنی کھل کر سامنے آگئی،جیل کے مستحق نااہل شخص کو پارٹی کی قیادت سونپنے کیلئے سرگرم حواری اور درباری دراصل اپنے انجام سے خوفزدہ ہیں، انہوں نے کہا کہ تاخیری حربوں کے باوجود کرپٹ عناصر کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا،عوام لوٹ مار کی سیاست سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں دیکھنے کے منتظر ہیں ۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ موجودہ نواز حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام سے سراسر نا انصافی کی مترادف ہے ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں ایک نیا مہنگائی کا طوفان آئے گا ، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ ایشیا کی ناکام ترین حکومت ہرپندرہ دن بعد غریب عوام پر پٹرول بم گرارہی ہے اورغریب بیچارے مہنگائی کے سمندرمیں ڈوب رہے ہیں۔سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ بے اختیار وزیر ہیں انہیں فوری منصب سے الگ ہو جانا چاہیے احتسا ب عد الت کے باہر سکیورٹی تعینا ت کر نا حکومت و قت کی ذمہ داری ہو تی ہے اپنے سکیورٹی اداروں کیخلا ف وزراء کی دھواں دھار پر یس کانفر نس حکومتی نااہلی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے