(ن) لیگ کے وزراء مرضی کا فیصلہ لینا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ احتسا ب عدا لت میں ایک سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کی عدالت میں پیشی کے وقت ان کے خوشامدی وزراء کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہے (ن) لیگ والے احتساب عدالت پر دباؤ ڈالنے اور اپنی مر ضی کا فیصلہ لینے کے لئے عدالت کے باہر اپنی عدالت لگانے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنما عدنان گورسی نے کہا ہے کہ اپنی کرتوتوں اور اپنی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے ( ن) لیگ اب عوام کے شکنجے اور اللہ کی گر فت میں آ چکی ہے ملک میں غر بت اور افلا س پیدا کر نے والو ں کے دلو ں سے بھی اب سکون چھن چکا ہے ملک کے طا قت ور طبقہ کا عدالتو ں میں پیش ہو نا عوام کی فتح ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیٹو ں حسن اور حسین نواز کا عدالتو ں میں پیش نہ ہو نا قومی اداروں کی کھلی تذ لیل ہے شر یف فیملی کے افرادا کا مزاج شاہانہ ہے اسی لیے وہ عدالتو ں میں پیش ہو نا اپنی تو ہین سمجھتے ہیں۔