ریاست کے اندر ریاست ن لیگ بنا رہی ہے،ڈاکٹر مراد راس
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے اندر ریاست ن لیگ بنا رہی ہے۔ کرپشن کے ملزمان کی عدالت میں پیشی کے وقت حکومتی وزیروں کا عدالت میں آنے کا کیا مقصد ہے۔ وزرا عدالت کو پریشرائزڈ کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگی پریشر گروپ عدالتوں کو اپنا کام کرنے دیں۔ میاں نواز شریف ذاتی حیثیت سے عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔
حکومت پشت پنائی کرنے کی بجائے قومی مسائل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملکی و بین الاقوامی سطح پر پراپیگنڈا کر کے شریف خاندان احتساب سے بچ نہیں سکتا۔ ملکی وسائل لوٹنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے عوام شریف خاندان کی کرپشن سے اچھی طرح آگاہ ہیں عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔