ڈینگی کے باعث قائداعظم ٹرافی کا میچ پشاور سے ایبٹ آباد منتقل
پشاور(این این آئی)ڈینگی کے باعث قائداعظم ٹرافی کا میچ پشاور سے ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔ سوئی سدرن گیس اور پشاور ریجن کا میچ آج منگل ارباب نیاز اسٹیڈیم میں ہونا تھا۔ارباب نیاز اسٹیڈیم کی انتظامیہ کے مطابق میچز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں اور گراؤنڈ میں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ ڈینگی مچھر سے بچاو کا اسپرے بھی کرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ارباب نیازاسٹیڈیم میں قائداعظم ٹرافی کے4میچز ہونا تھے۔ باقی میچز کے وینیو کو بھی تبدیل کیا جائیگا۔