قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا۔ ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد اور سوئی ناردرن گیس ، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں واپڈا اور فیصل آباد، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیشنل بینک اور لاہور بلیوز، ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں پشاور اور سوئی سدرن گیس ، جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں فاٹا اور کے آر ایل، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ٹی وی اور کراچی وائٹس، لاہور سٹی گراؤنڈ میں لاہور وائٹس اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں راولپنڈی اور حبیب بینک کی ٹیموں کے درمیان میچز شروع ہوں گے۔