حارث سہیل نے ڈیبیو ٹیسٹ میں نیا ملکی ریکارڈ بنا ڈالا

حارث سہیل نے ڈیبیو ٹیسٹ میں نیا ملکی ریکارڈ بنا ڈالا
 حارث سہیل نے ڈیبیو ٹیسٹ میں نیا ملکی ریکارڈ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظبہی (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے سری لنکا کیخلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں نیا ملکی ریکارڈ بنا ڈالا ۔ 28سالہ حارث سہیل نے مشکل وقت میں ٹیل اینڈرز کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے 76رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط کی اور اس کے ساتھ ساتھ نمبر 6پر ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے سب سے بڑے انفرادی سکور کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ۔اس سے قبل یہ ریکارڈ اسد شفیق کے نام تھاجنہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف 2010میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 61رنز سکور کیے تھے۔