انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹرز کی تلاش کیلئے اوپن ٹرائلز کا شیڈول جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹرز کی تلاش کیلئے اوپن ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔پی سی بی نے یوتھ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام 2017۔18 کے تحت انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹرز کی تلاش کیلئے 60 اضلاع میں اوپن ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا۔ اوپن ٹرائلز 9 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔
، اس پروگرام کے تحت گراس روٹ لیول سے نوجوان پلیئرز کو تلاش کرکے ٹاپ لیول تک لایا جائے گا۔پی سی بی کے ریجنل ہیڈ/اسسٹنٹ کوچز اور اضلاع کے لوکل سلیکٹرز اوپن ٹرائلز لیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹرائلز کا آغاز 9 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک 60 اضلاع میں جاری رہیں گے۔ یکم ستمبر 2013 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے پلیئرز انڈر 13 ٹرائلز میں شریک ہو سکیں گے جبکہ یکم ستمبر 2001 کے بعد پیدا ہونے والے پلیئرز انڈر 16 ٹرائلز میں شرکت کے مجاز ہوں گے۔