اظہر علی پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ان فٹ ہوگئے
ابوظہبی (نیٹ نیوز ) اظہر علی پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ان فٹ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے۔ پاکستان کے اہم ترین بلے باز اظہر علی زخمی ہوگئے ہیں۔ اظہر علی کی سری لنکا کیخلاف دوسرے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔