پی سی بی نے کیمپ کیلئے 29ویمن کرکٹرزکوبلالیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آ ئی سی سی ویمن چیمپین شپ کے سلسلہ میں یو اے ای میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہونے والی سیریز کیلئی29 ویمن کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ کپتانی سے ہٹائے جانے والی ثنا ء میر بھی کیمپ میں شرکت پر رضامند ہو گئیں،اعلان کردہ کھلاڑیوں میں ثناء میر،بسمعہ معروف،جویریہ ودود،بی بی ناہیدہ،سدرہ امین،سعدیہ یوسف،ارم جاوید،ڈیانا بیگ،وحیدہ اختر.عائشہ ظفر، ایمان انور،نشرہ سندھو،غلام فاطمہ،انعم امین،عالیہ ریاض،سدرہ نواز، فریحہ محمود،مہم طارق،فضیلہ اخلاق،کائنات حفیظ،رمین شمیم،نتالیہ پرویز،فاطمہ ثناء ،عذرا فاروق،عائشہ ناز،لبنی بہرام،سعدیہ اقبال،ندا راشد اورعصماویہ اقبال شامل ہیں،نین عابدی اور مرینہ اقبال ٹیم میں جگہ نہیں بناسکیں،ویمن ٹیم کا کیمپ چار سے 24 اکتوبر تک کنٹری کلب مریدکے میں ہوگا،پاکستان ویمن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلے گی جو کہ 31اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہوگی۔