انفو ٹیک گروپ کا پاکستان میں ایپی کور گروپ کے ساتھ شراکت داری کا معائدہ
لاہور :(پ ر) معروف ٹیکنالوجی سلوشن کمپنی انفو ٹیک پاکستان میں ایپی کورسا فٹ وئیرکارپوریشن کی پہلی پارٹنربن گئی ۔ ایپی کور کارپوریشن کاروباری ترقی کے لیے جدید سافٹ وئیر فراہم کرنے والی ایک عالمی کمپنی ہے۔معاعدے کے تحت انفوٹیک صنعتوں میں بڑھتے ہوئے کاروبار کے لیے ایک خاص ایپی کور سلوشن ٹیم تعینات کرے گی جو کہ مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل اور ڈسٹریبیوشن سیکٹر پر کام کریگی۔ اس شراکت داری کے تحت ایپی کور سی پیک کی وجہ سے خطے میں بڑھتی ہوئی ERP سلوشن کی ڈیمانڈ کو پورا کرے گی ۔ ایپی کور ابتدائی مراحل میں انفوٹیک کو سیلز، مارکیٹنگ اور پروفیشنل سروسز سپورٹ بھی فراہم کرے گی ۔ انفوٹیک گروپ کے ڈائریکٹر بزنس آپریشنزجناب محمد حارث نصیر کے مطابق پاکستان میں اس وقت معاشی سرگرمی تیز ہو رہی ہے اور مستقبل میں یہ یقیناًبڑھے گی۔ صنعتی شہروں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور ایپی کور تیزی سے بڑھتے ہوئے بزنسز کے لیے شاندار مواقع اوربہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔
ایپی کور کو ہماری خدمات میں شامل کرنے سے نا صرف ہم نئی صنعتوں کو خدمات فراہم کر سکیں گے بلکہ اپنے موجودہ کسٹمرز کو بھی بہتر خدمات فراہم کر یں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے ایپی کور ERP کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہمیں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ اس ERP سلوشن کو کلائنٹس مختلف انداز میں نئے طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں جس سے سمارٹ ٹیکنالوجیز کا جدید صنعتی ماحول میں اطلاق اور بھی آسان ہو جائے گا ۔ ایپی کور کے ساتھ شراکت داری سے نا صرف ہمار ے کاروبار میں اضافہ ہو گا بلکہ ہمیں اپنے کسٹمرز کے کاروبار کو بھی بڑھانے میں بھرپور مدد ملے گے۔