بی اے ایس ایف نے لیدر کیمیکلز بزنس اسٹال گروپ کو منتقل کرنے کا عمل مکمل کر لیا

بی اے ایس ایف نے لیدر کیمیکلز بزنس اسٹال گروپ کو منتقل کرنے کا عمل مکمل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)تمام متعلقہ اتھارٹیز کی منظوری کے بعد بی اے ایس ایف نے اپنا گلوبل لیدر کیمیکلز بزنس اسٹال گروپ کو منتقل کرنے کا عمل ،جس کا پہلے اعلان کیا گیا تھا،مکمل کر لیا ہے۔جس کے بعد اسٹال نے30 ستمبر،2017 سے سرگرمیاں سنبھال لی ہیں۔کمپنی، لیدر پراڈکٹس ،پرفارمنس کوٹنگز اور پولیمرز کے لیے پراسیس کیمیکلز میں معروف ہے۔بی اے ایس ایف درمیانی مدت اور طویل مدت کے سمجھوتوں کے تحت اسٹال کے لئے لیدر کیمیکل پراڈکٹس کی مینوفیکچرنگ اور سپلائی جاری رکھے گی۔اس ٹرانزیکشن میں L'Hospitalet ، اسپین میں لیدر کیمیکلز پراڈکشن سائٹ شامل ہے۔پوری دنیا میں 210 پوزیشنز اسٹال گروپ کو منتقل ہوئی ہیں۔
اب بی اے ایس ایف، اسٹال گروپ میں 16 فیصدکی حصص دار ہے۔

مزید :

کامرس -