یو سی 214کے چیئرمین خالد کھوکھر کے والد سپرد خاک، رسم قل آج ادا کی جائیگی
لاہور(لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 214کے چئیرمین ملک خالد کھوکھر کے والد جو کہ یوم عاشعور کے دن رضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے انہیں گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ہے مرحوم کی رسم قل آج منگل کو ادا کی جائے گی ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں سینئر مشیر وزیراعلی خواجہ احمد حسان‘ ایم پی اے ملک سیف الموک کھوکھر ‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید‘ سید توصیف شاہ‘ چئیرمین سہیل محمود بٹ راڈو والے‘ چئیرمین ملک نثار کھوکھر‘ مہر راشد سمیت مختلف یونین کونسلوں کے چئیرمینوں اور کونسلرز کے علاوہ حلقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔گزشتہ روز بھی جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ‘ سہیل محمود بٹ‘ ملک عمران شفیع‘ ڈی ایس پی وقار خان اور ڈی ایس پی رانا اشفاق سمیت دیگر اہم شخصیات نے ملک خالد کھوکھر کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا۔
اور مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی ۔ملک خالد کھوکھر کیو الد کی رسم قل آج ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جناز گاہ میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی اور پھر بعد ازاں ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا بھی کی جائے گی ملک خالد کھوکھر نے رسم قل میں شرکت کرنے کی استدعا کی ہے اور احباب سے اپنے والد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی بھی اپیل کی ہے۔