ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز، ڈریس میکنگ اینڈ ڈریس ڈیزائنگ نظرثانی شدہ رجسٹریشن شیڈول جاری

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز، ڈریس میکنگ اینڈ ڈریس ڈیزائنگ نظرثانی شدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر، ڈپلومہ ڈریس میکنگ اینڈ ڈریس ڈیزائنگ، کامرس، بزنس ایڈمنسٹریشن ، ہوٹل آپریشن، میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل نظرثانی شدہ رجسٹریشن شیڈول برائے سال 2017-18جاری کر دیا گیا ہے۔ سنگل فیس کے ساتھ متعلقہ کالجوں میں ایڈمشن کے لئے 18اکتوبرفیس جمع کروانے کے لئے 20اکتوبر آن لائن فارم انٹری کے لیے 27اکتوبرجبکہ رجسٹریشن فارم بمعہ فیس چالان دفتر ہذا میں جمع کروانے کے لئے 20نومبرمقر ر کی گئی ہے ۔ جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ ایڈمشن کے لئے 21اکتوبر دفتر بورڈ فیس بمعہ رجسٹریشن فارم جمع کروانے کے لئے 6نومبر اور ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ کے لئے 27 نومبر جبکہ فیس چالان رجسٹریشن فارم دفتر میں جمع کروانیگ کے لئے 13/11/2017مقرر کی گئی ہے۔