کل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 19 اکتوبر کوچناب نگرمیں ہوگی
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )ملت اسلامیہ کی بین الاقوامی تنظیم عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام36ویں سالانہ کل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 19,20 اکتوبر بروزجمعرات اورجمعہ کو مرکزختم نبوت مسلم کالونی چناب نگرمیں منعقد ہوگی۔دوروزہ جاری رہنے والی آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس کی مختلف نشستوں کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر،نائب امرا ء مولانا خواجہ عزیزاحمد،مولانا پیرحافظ ناصرالدین خاکوانی کرینگے۔
جبکہ کانفرنس میں حسب سابق ملک بھرسے ہزاروں افراد شرکت اورتمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی،سیاسی ومذہبی اپنے خطاب میں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت اورمنکرین کے ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے عقائدباطلہ پرروشنی ڈالیں گے۔
نیزکل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے ضمن میں مختلف قسم کی انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جنہوں اپنا ہوم ورک بھی شروع کردیا ہے اوریہ کل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس تحفظ ناموس رسالت ،عقیدہ ختم نبوت اور اپنے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی سنگ میل ہوگی۔ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناعزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا قاری محمداقبال،مولانامسعوداحمد ودیگر علماء کرام نے ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علماء نے کہا کہ امت مسلمہ نے ہمیشہ تحفظ نامو س رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اپنے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ملک بھرکے اجتماعات اورکانفرنسزمیں امت مسلمہ کے تمام طبقات کو اکٹھاکرکے طاغوتی اورکفریہ طاقتوں کو ایک متفقہ پیغام دیتی ہے ۔کانفرنس کی کامیابی کے لیے محنت کرنا تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔