خاندان رسولؐ نے اپنی مقدس جانوں کے نذرانے دیکر دین اسلام کو بچا لیا ،اشرف بھٹی

خاندان رسولؐ نے اپنی مقدس جانوں کے نذرانے دیکر دین اسلام کو بچا لیا ،اشرف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ کی شہادت اسلام اور انسانیت کی بقا کے لئے تھی آپ کی جدو جہد دین محمدی کو یزیدی فکر اور فرسودہ نظام سیاست سے محفوظ کرنے کے لئے تھی امام حسینؑ کی جدو جہد دین اسلام کے لئے انسانی اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ خاندان رسول ﷺ نے اپنی مقدس جانوں کے نظرانے دیکر دین اسلام کو بچا لیا ، محرم الحرام عبادت ، ایثار، تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے ، ماہ مقدس میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا ، امام حسینؑ نے آمریت اور ملوکیت کے خلاف جہاد کیا ،محر م کا پیغام اتحاد مسلمین ہے ،امام حسینؑ نے حق کے لئے وقت کے یزیدوں کو للکارا اور جرات ،بہادری، صبر اور استحکامت کا پہاڑ بن کر ظالم اور جابر حکمرانوں کا مقابلہ کیا۔
آج ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔