عمران خان کوخفیہ اشاروں پر ناچنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا،اسلم گل
لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر اسلم گل نے کہا ہے کہ نوازشریف جمہوری ڈھانچے پر خودکش حملہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، اورعمران خان کوخفیہ اشاروں پر ناچنے کے علاوہ کوئی کام نہیںآتا، صرف پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے ،جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ سکتی ہے اورجیت سکتی ہے۔وہ پنجاب پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں سنیئر رہنماؤں کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف درشنی پہلوان ہیں ، قربانی کا وقت آئیگا تو یہ دونوں بھاگ جائیں گے، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو لاہور میں سخت محنت کی ضرورت ہے۔ ہمیں عوام کے پاس جاکران کے دل کی بات سننا ہوگی اور انہیں اپنے منشور کے بارے میںآگاہ کرناہوگا۔
خواتین اوراقلیتوں کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آوازبلند کی ہے۔ اجلاس کے شرکاء میں الطاف قریشی، عارف خان، ذوہیب بٹ، عمران اٹھوال، موسیٰ کھوکھر،نصیر احمد، راؤ شجاعت علی، مقبول شیخ اور طاہر غالب شامل تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کو لاہور میں ناراض کارکنوں اورجیالوں کو منانا ہوگا۔