یوم عاشور پر پولیس، رینجرز اور دیگر کی سکیورٹی کے انتظامات اعلیٰ مثال ہیں عامر چشتی

یوم عاشور پر پولیس، رینجرز اور دیگر کی سکیورٹی کے انتظامات اعلیٰ مثال ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) سول سوسائٹی پولیس امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین عامر چشتی نے کہا ہے کہ محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں ریسکیو 1122، سماجی تنظیموں اور علماء ومشائخ اور محب وطن لوگوں نے امن وامان اور سکیورٹی کے بہتر انتظامات قائم کرکے اعلیٰ مثال قائم کی۔ اس موقع پر بہتر انتظامات اور اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے دلی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون اور اشتراک سے ملک میں فرقہ واریت پر قابو پایا جاسکتاہے۔ اداروں کی آپس میں کوآرڈینیشن نے ثابت کر دیا ہے کہ انتظامیہ نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔
پولیس اہلکار سے لے کر اعلیٰ افسران نے جو محکمانہ فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔