مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں :آمنہ ملک

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ ملک نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں میں خود کو شوبز تک ہی محدود رکھوں گی۔ آمنہ ملک نے کہا کہ سیاست وہ کریں جو سیاست کر رہے ہیں اور ویسے بھی میں سمجھتی ہوں جس کام کے بارے میں تجربہ نہ ہو وہاں ٹانگ اڑانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ مشکلات ہوتی ہیں خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں کامیاب جا رہی ہوں اس لئے میں اپنی توجہ شوبز پر ہی مرکوز رکھوں گی۔