اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا ئی ،شگفتہ اعجاز

لاہور ( فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجازنے کہا ہے کہ میں بلا وجہ میڈیا پر آنا پسند نہیں کرتی ، اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا ئی ہے اور یہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کو میڈیا پر آکر انٹرویو دینے اور شہرت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے مگر خدا کے فضل سے میرے جیسی ناچیز پر خدا کی خصوصی رحمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرے پرستار مجھے سنجیدہ اداکاری میں دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔ میری اداکاری کے ذریعے لوگ مجھے ہمیشہ ہ یاد رکھیں ۔