فٹنس مسائل،کرینہ کپور روزانہ 10گھنٹے ورزش کرنے لگیں

فٹنس مسائل،کرینہ کپور روزانہ 10گھنٹے ورزش کرنے لگیں
 فٹنس مسائل،کرینہ کپور روزانہ 10گھنٹے ورزش کرنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی بیگم اداکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد فٹنس اور وزن میں کمی کے حوالے سے پریشان ہوگئی ہیں اورایسا لگتا ہے ان کے پاس ورزش کرنے کے علاوہ اورکوئی کام ہی نہیں ہے۔ناموراداکارہ کرینہ کپور خان کے وزن میں ان کے بیٹے تیمورکی پیدائش کے بعد اضافہ ہوگیا تھا تاہم کرینہ کافی عرصے سے اپنے وزن میں کمی کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں تاکہ جلد سے جلد بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دے سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ اپنی اگلی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے لیے وزن میں کمی کررہی ہیں تاکہ شوٹنگ جلد شروع کی جاسکے اور اس کے لیے روزانہ 10 گھنٹے تک جم میں ورزش کرتی رہتی ہیں، ان کی ٹرینر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ 10 گھنٹے تک ورزش کررہی ہیں۔
اور ان کے لئے باقاعدہ دہلی کے ایک ہوٹل میں ورزش کرنے کی مشین بھی سیٹ کی گئی ہے تاکہ انہیں ورک آؤٹ کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ ورزش کرنے کے ساتھ اپنی غذا پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہیں اور کم کیلوریزاورغذائیت سے بھرپورخوراک استعمال کررہی ہیں تاکہ جلد سے جلد پہلے کی طرح اسمارٹ اور خوبصورت نظرآئیں، کرینہ کی دن رات کی محنت کا نتیجہ بھی نظرآرہا ہے اورانہوں نے پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک وزن کم کرلیا ہے۔واضح رہے کہ کرینہ کپورخان ان دنوں ریحا کپور کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی، فلم میں ان کے ساتھ سونم کپوراور سوارا بھاسکراہم کرداروں میں نظرآئیں گی۔

مزید :

کلچر -