نئی فلمیں بننے سے ہی لالی ووڈ کی بحالی ممکن ہے،ڈاکٹر اجمل ملک

نئی فلمیں بننے سے ہی لالی ووڈ کی بحالی ممکن ہے،ڈاکٹر اجمل ملک
 نئی فلمیں بننے سے ہی لالی ووڈ کی بحالی ممکن ہے،ڈاکٹر اجمل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) معروف ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہاہے کہ اگر ان کے دوبارہ فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے تووہ آج ہی 5نئی فلمیں بنانے کا اعلان کر سکتے ہیں مگر ایسا ہوگا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی اسی صورت ممکن ہے جب سب فلمسازنئی فلموں کا آغاز کریں اور سینما مالکان بھی فلمیں بنائیں۔ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا اس وقت جدید سینما گھر بنانے والے صرف بھارتی فلموں کی نمائش سے آمدنی بڑھانے میں مصروف ہیں انہیں ملکی فلموں اور فلمیں بنانے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -