بہت جلدہی میں نامور ماڈل بن جاؤں گی: سارا خان

لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل سارا خان نے کہاکہ وہ بہت جلد نامور ماڈل بن جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے فیشن انڈسٹری کا انتخاب ہی اسی لئے کیاہے کہ اس میں بہت جلد شہرت اور نام بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فی الحال انہوں نے دو ویڈیوزمیں ماڈلنگ کی ہے اور رواں مہینے وہ کراچی میں منعقدہونے والے ایک فیشن شومیں ریمپ واک بھی کریں گی انہوں نے کہاکہ ابھی ان کا فیشن انڈسٹری میں آغاز ہے وہ صرف کمرشل شوٹس ،ریمپ واک اور ویڈیو ماڈلنگ کریں گی انہیں دو ٹی وی پروڈیوسرزنے بھی اپنی سیریل کے لئے آفر کی ہے مگر وہ ابھی کسی اور فیلڈ میں خود کو نہیں آزمائیں گی ان کا خواب صرف ریمپ ماڈل بننا ہے جس کے لئے وہ بے حد محنت کررہی ہیں۔