2لاکھ 40ہزار مالیتی سامان ، نقدی 30ہزار مالکان کے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس نے 2 لاکھ 40ہزارمالیت کا سامان اور نقدی 30ہزار مالکان کے حوالے کیا، 279 لیٹر شراب برآمد اور 10 اشتہاریو ں سمیت64ملزمان کو گرفتار کیا اور 4602 مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابقپٹرولنگ پوسٹ کمال پورکو اطلاع ملی کے 400رضائیوں کے 2 بورے جنکی مالیت مبلغ 2لاکھ 40ہزارہے ٹرک سے گر گئے تھے پٹرولنگ ٹیم نے ٹرک ڈرئیور خان شیر کو ڈھونڈ کر اس کے حوالے کیے جبکہ پٹرولنگ پوسٹ دریاجہلم کو اطلاع وصول ہوئی کے محمد عزیز ہائی ایس میں سفر کر رہا تھا جس میں اس کے 30ہزار روپے شناختی کارڈ اور ATM کارڈ گر گئے ہیں پٹرولنگ پولیس نے ناکہ بندی کر کے متعلقہ ہائی ایس سے سا مان برآمد کر کے محمد عزیز کے حوالے کیا۔ پٹرولنگ پوسٹ لانگ شمالی نے حسن بنگلہ کے قریب سے صندوق میں بند عورت کی لاش برآمد کی۔ دریں اثناپنجاب ہا ئی وے پٹرول نے 10 اشتہاریوں اور 03 عدالتی مجرموں حاجی احمد، عبدالغفور، محمد طارق، مہدی خان، محمد منیر، گل زمان، محمد پرویز، عمران خان، رحمت اور اختر گل کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے27ملزمان نور علی، غلام مصطفی، عرفان، اصغر، اللہ دتہ، محمد رمضان، نور محمد، ادریس، محمد رمضان، نعیم، فیاض احمد کامران، آصف، نذیر احمد، عابد علی، ذکااللہ، منیر حسین، محمد یونس اور علی احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے279 لیٹر شراب، 2990 گرام چرس، 3000گرام بھنگ اور25گرام افیون برآمد کی۔ نیز 02ملزمان عمران اور شفقت حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور رکشہ برآمد کیا۔