اسلام پورہ: متولی امامبارگاہ کے بیٹے نے 20سالہ دوست قتل کر دیا

اسلام پورہ: متولی امامبارگاہ کے بیٹے نے 20سالہ دوست قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے 20سالہ دوست کو قتل کر دیا پولیس نے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ مین بازار میں واقع امام بارگاہ بلتستانیہ کے متولی سمش الحسین کا بیٹا زین سمش اور میاں منشی ہسپتال کے قریب رہائش پذیر 20سالہ زین علی دونوں گہرے دوست تھے چند روز قبل دونوں کے درمیان کسی بات سے اختلاف ہو گیا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس پر معززین دونوں کے درمیان بیچ بچاو کروا کر صلح کروا دی 10محرم کی رات دونوں امام بارگاہ میں مجلس کی سکیورٹی پر موجود تھے کہ دونوں کے درمیان دوبارہ تلخ کلامی ہو گئی جس پر زین سمش نے طیش میں آکر زین کو فائر مار دیا جس کے نتیجے میں 20سالہ زین موقع پر دم توڑگیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نیموقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقتول کے باپ کی درخواست پر نامزد مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -