رائیونڈ : بیوی نے آشنا دیور سے مل کر خاوند کو موت کے گھاٹ اتار دیا

رائیونڈ : بیوی نے آشنا دیور سے مل کر خاوند کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) رائے ونڈ کے علاقہ نواحی گاؤں مچھر پورہ میں بیوی نے آشنا دیور سے مل کر خاوند کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے نواحی گاؤں مچھر پورہ میں ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان رقم ہو گئی۔ ایک ماں سے جنم لینے والے بھائی کا خون سفید ہو گیا۔ گزشتہ رات محمد جاوید ولد محمد ریاض اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ اس کی بیوی فوزیہ نے اپنے دیور ندیم سے مل کر اپنے خاوند جاوید پر کلہاڑی سے گردن پر وارکر کے شہ رگ کاٹ دی اور پھر کلہاڑی اور ڈنڈے سوٹے کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 15 پر کال پر تھانہ چھانگا مانگا کی پولیس بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کی بیوی اور بھائی ندیم کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں اور اپنے اس گناہ کو پروان چڑھانے کے لئے انہوں نے محمد جاوید کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتول کینعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے مقتول کے چھوٹے بھائی محمد منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -