ممتاز مفتی کے بھتیجے چاند مفتی کی موٹر سائیکل چوری

ممتاز مفتی کے بھتیجے چاند مفتی کی موٹر سائیکل چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ادبی رپورٹر) فکشن رائٹر ممتاز مفتی کے بھتیجے کی موٹرسائیکل تھانہ اسلام پورہ کے علاقے سنت نگر سے چوری ہو گئی ۔چار دن گزرنے کے باوجود موٹرسائیکل اور چور کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
تفصیل کے مطابق ممتاز مفتی کا بھتیجا چاند مفتی 28ستمبر کی شام سنت نگر نزد نہرو پارک ایک مکان میں اپنے دوست سے ملنے گیا واپس آیا تو موٹرسائیکل ہنڈا سی ڈی رنگ سرخ ایل ای آر 8500 غائب تھی۔ تھانہ اسلام پورہ کے ساتھ ساتھ 15اور ڈی آئی جی آپریشن کے نمبر8330پر اطلاع دی گئی لیکن تاحال چور اور بائیک کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ لاہورکے ادیبوں ،شاعروں اور دانشوروں نے آئی جی پنجاب عارف نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ چاند مفتی کی موٹرسائیکل جلد از جلد بازیاب کرائی جائے۔

مزید :

علاقائی -