پنجاب بھر میں پولیس ، ٹریفک پولیس میں بھرتیوں کا شیڈول جاری
لاہور(کرا ئم رپورٹر) صوبائی حکومت نے تھانوں اور ٹریفک پولیس میں نفری کی کمی دور کرنے کے لئے پنجاب بھر میں پولیس اور ٹریفک پولیس میں کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کی 8988 اسامیوں پر بھرتی کاشیڈول جاری کر دیا ہے 35اضلاع میں 2 فیز میں بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائے گاپنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس میں بھرتی کے لیے پولیس افسران کے بورڈ بھی تشکیل دئیے گئے ہیں جبکہ مطلوبہ آسامیوں پر بھرتی کے لئے فارم تمام اضلاع کی پولیس لائنز میں دستیاب ہوں گے ۔
پنجاب کے 6 اضلاع میں ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے لئے 1225 افراد کی منظوری کے ساتھ ،پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کے لئے 7763 آسامیوں میں راولپنڈی میں 292، جہلم میں 112، چکوال میں 62 اور اٹک میں 32،حافظ آباد میں 42،منڈی بہا ?الدین میں237،گجرات میں 397 اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 59، جھنگ میں 207، چینیوٹ میں 187 نوجوان ،ڈیرہ غازی خان میں 469 ،راجن پور میں 262، مظفر گڑھ میں 283 ،لیہ میں 22،بہاولپور میں 128،بہاولنگر میں 269اوررحیم یار خان میں 461 ،میانوالی میں 61،لودھراں میں 150،سرگودھا میں 114،شیخوپورہ میں82 ، 60،ننکانہ صاحب میں 115،گوجرانوالہ میں 598 ،سیالکوٹ میں 293 فیصل آباد میں 796، ساہیوال میں 186، پاکپتن میں 103،ملتان میں 498،خانیوال میں 86، وہاڑی میں 169،خوشاب میں 32، بھکر میں 73، اوکاڑہ میں 114 بھرتیاں کی جائیں گی اسی طرح پنجاب کے6 اضلاع میں ٹریفک اسسٹنٹ کی 1225آسامیوں پر بھرتی کے تحت راولپنڈی میں 135، لاہور میں 425،گوجرانوالہ میں75 ،فیصل آباد میں 100، ملتان میں 90 اور سیالکوٹ میں 400 ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی ہونگے بھرتیوں کے لئے تشکیل دیئے گئے بورڈ کے تحت راولپنڈی کے لئے کیپٹن (ر) احسان طفیل کو چیئر مین ،یوسف علی سیکریٹری اورعامرعبداللہ خان ممبرِ ،لاہور کے لئے ڈی آئی جی شاہد حنیف بورڈ کے چیئرمین،راناایاز سلیم سیکریٹری،کرار حسین ممبر،حافظ آباد کے لئے ڈی آئی جی عامرذوالفقارچیئرمین،ڈی پی او سیکریٹری کامران ممتازممبر،منڈی بہا?الدین کے لئے ڈی آئی جی کامران خان چیئرمین،ڈی پی اوسیکریٹری،فیصل مختارممبر،گجرات کے لئے ڈی آئی جی احمد اسحاق جہانگیرچیئرمین،ڈی پی او سیکریٹری معازظفرممبر،ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے لئے فاروق مظہر چیئرمین،رائے اعجاز سیکریٹری،عاطف نزیر کو ممبر مقرر کیا گیا ہے اسی طرح گوجرانوالہ کے لئے افضل محمود بٹ چیئرمین،آصف چیمہ سیکریٹری،طارق محمود ممبر،فیصل آباد کے لئے ڈاکٹر اختر عباس چیئر مین،بقا محمد سیکریٹری،محمد معصوم ممبر،ملتان کے لئے راجہ رفعت چیئرمین،محمد شریف سیکریٹری،جاوید بشیر ممبر،سیالکوٹ کے لئے وقار عباسی چیئرمین،رفعت حیدر سیکریٹری جبکہ خالد بشیر ممبر مقرر کئے گئے ہیں اس ضمن میں درخواستوں سے لے کر فزیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے