موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم دلاور علی کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ڈیفنس اے پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ،دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم کے قبضے سے نقدی اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی۔