ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق 4سالہ بچی زخمی
لاہور(خبرنگار)صوبائی دارلحکومت میں دو مختلف مقامات میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہو گئے پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں سلیم نامی شخص سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ شاہدرہ کے علاقے میں بیگم کوٹ کا رہائشی بلا ل ٹریفک حادثے میں زخمی ہو کرہسپتال میں دوران علاج جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں دریں اثناء اسلام پور ہ کے علاقے فضل کالونی کا 16سالہ راحیل اپنی 4 سالہ بہن رابعہ کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر نکلا بند روڈ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر راحیل کی موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں راحیل موقع پر جاں بحق اور اسکی بہن رابعہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی رابعہ کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے راحیل کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔