سائل کی بجائے درخواست دہندہ،شکایت کنندہ الفاظ استعمال کی ہدایات

سائل کی بجائے درخواست دہندہ،شکایت کنندہ الفاظ استعمال کی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ایس پیز ، ڈی ایس پیز اورایس ایچ اوز کو اپنے دفاتر اور تھانوں میں خط و کتابت کے دوران سائل کا لفظ لکھنے سے سختی سے منع کر دیا ۔
آئندہ خط و کتابت کے دوران سائل کا لفظ لکھنے کی بجائے درخواست دہندہ/شکایت کنندہ یا شہری کا لفظ استعمال کیا جائے تاکہ تھانوں یا دفاتر میں آنے والے شہریوں کو یقین ہو کہ ان کی ترجیحی بنیادوں پر دادرسی کی جائے گی اور ان کا مسئلہ توجہ سے سنا جائے گا۔ جس دفتر یا تھانے میں دی گئی ہدایات کے مطابق عملدرآمد نہ ہوگا وہاں متعلقہ آفیسر کو ہی اُس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا۔ ایس او پیز کی بابت موصول ہونے والی درخواست ہائے" جاری کر دیا گیا ہے جس پر تمام افسران مکمل عملدرآمد کروائیں گے ۔

مزید :

علاقائی -