پولیس ، عوام کا ایک پیج پر ہونا لازم ہے: امین وینس

پولیس ، عوام کا ایک پیج پر ہونا لازم ہے: امین وینس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹرسی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے پولیس اور عوام کا ایک پیچ پر ہونا لازم ہے ۔اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اگست کے ماہ میں ورلڈ الیون ،این اے 120انتخابات ، عیدالفطر اور محرم الحرام جیسے بڑے چیلنجز کو قبول کر تے ہوئے پر عزم ہو کر کامیاب بنایا ہے۔
جس میں عوام اور سیکورٹی اداروں کی بے پناہ خدمات ہیں ۔جب تک ہم اپنے اردگرد کے ماحول سے با خبررہیں گے تب تک کوئی دشمن میلی نگاہ سے ہماری فصل اور نسل کو نہیں دیکھ سکتا ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الحمراہا ل میں انٹیلی جنس سسٹم IIIکے ایک انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری سلطان اور ایس ایس ایڈمن رانا ایاز سلیم سمیت آپریشنز و انوسٹی گیشن ، سیکورٹی ڈویژن اور ٹریفک پولیس کی تمام برانچز کے انچارجز نے شرکت کی ۔ سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے اس موقع پر پر مزید کہا کہ پولیس کی بنیادی ذمہ داریوں میں خفیہ اطلاع حاصل کرکے معاشرہ میں برائی کو ختم کر نا شامل ہے ۔ اس لئے ہر اہلکارپر لازم کیا گیا ہے کہ 0303-7712111کے ذریعے اپنے علاقہ میں دہشتگرد ، سہو لت کار ، قبضہ گروپ ، ناجائز اسلحہ ،منشیات فروشی ، اشتہاری مجرمان ، مشکوک ، ہڑتال ،سمگلنگ ، چھیڑ خانی یا جوا خوانی کی اطلاع بلا کسی جھجک بذریعہSMSبھیج سکتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -