شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے طائف الجدید کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے طائف الجدید کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرماں روا ہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز طائف الجدید کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔ان منصوبوں میں طائف کا نیا ہوائی اڈا ، شہرِعکاظ بازار ، ٹیکنالوجی مرکز ، رہائشی علاقہ ، صنعتی شہر اور یونیورسٹی ٹاؤن شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنر مکہ کے مشیر ڈاکٹر سعد محمد مارق نے شاہ سلمان کو طائف کے نئے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔انھوں نے بتایا کہ طائف الجدید کے نام سے نیا شہر موجودہ طائف شہر سے شمال مشرق میں آباد کیا جارہا ہے۔یہ شہر کل 1250 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہوگا اور اس پر لاگت کا تخمینہ قریباً گیارہ ارب سعودی ریال لگایا گیا ہے۔خادم الحرمین الشریفین نے قصر السلام جدہ میں منعقدہ پروقار تقریب میں طائف الجدید کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے اللہ سے دعا کی کہ وہ انھیں کامیاب اور نفع بخش بنائے۔افتتاحی تقریب میں خادم الحرمین الشریفین کے مشیر ، گورنر مکہ اور طائف ڈویلپمنٹ سپریم کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل ، سیاحت اور قومی ورثے کے قومی کمیشن کے صدر شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز ، شاہ عبدالعزیز شہر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے صدر شہزادہ ڈاکٹر ترکی بن سعود بن محمد ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ، مکہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز سمیت متعدد وزراء اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔

مزید :

عالمی منظر -