موہن بھاگوت کشمیر کے بجائے بھارت کو بچانے کی فکر کریں ‘ یاسین ملک

موہن بھاگوت کشمیر کے بجائے بھارت کو بچانے کی فکر کریں ‘ یاسین ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (آن لائن) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا کوئی جائز حصہ تھا نہ ہے اور نہ رہے گا ۔ موہن بھاگوت جموں کشمیر کے بجائے خود اپنے بھارت کی فکر کریں جو خود ان کی اقلیت کش پالیسیوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کے دہانے پر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کو بھارت کے اندر ضمن کرنے اور یہاں مغربی پاکستان سے آئے ہوئے پناہ گزینوں کو شہرت دی جائے کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین نے کہا کہ جموں وکشمیر کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو کسی آئینی ترمیم یا فوجی قتل و غارت گری کے ذریعے بھارت میں ضم کرنے کا خواب دیکھنے والے موہن بھاگوت کو پہلے خود اپنے بھارت کی فکر کرنی چاہئے جہاں اس کی فسطائیت پر مبنی پالیسیوں نے مسلمانوں ‘ دلتوں یا عیسائیوں ‘ سکھوں اور دوسری اقلیتوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور خود بھارت کے وجود پر سوالیہ نشانات لگا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نافذ اسٹیٹ اسبجیکٹ قانون کو ختم کرنے ‘ یہاں مغربی پاکستان سے آئے ہوئے شرنام رتھیوں کو مستقل پسا کر کے یہاں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے خواب دیکھنے والے بھاگوت اور ان کے قبیل کے دوسرے لوگوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ کشمیری اپنی آزادی اور اپنے تشخص کے دفاع کے لئے اپنا لہو تک نچھاور کر دیں گے ۔

مزید :

عالمی منظر -