مسلم لیگ (ن) کا جنرل کونسل اجلاس، وزیر اعظم آزاد کشمیر نعرے بازی پربرہم
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر کارکنوں کی نعرے بازی پربرہم ہو گئے۔ پیر کے روز اسلام آباد کنونش سینٹر میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہو ا ، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کارکنوں کی نعرے بازی پربرہم ہو گئے اور کہا کہ یہ جنرل کونسل کا اجلاس ہے کوئی جلسہ نہیں ، جنرل کونسل کے تقدس کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ مسلم لیگ ہے جس نے 1940ء میں قرار داد پاکستان پاس کی تھی ، آج اسی مسلم لیگ نے جمہوریت کو بچایا ہے۔واضح رہے کہ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی کے آئین میں ترمیم کی توثیق کی گئی ، پارٹی آئین میں ترمیم کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف دوبارہ مسلم لیگ ن کے صدر بننے کے اہل ہو گئے ہیں ۔
وزیر اعظم آزادکشمیر